اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی تجویز

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز دی ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2024ء کیلئے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بھی اضافے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے تک بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے جبکہ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے