اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر ڈسکوز سے ڈیٹا طلب

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تمام ڈسکوز سے ڈیٹا طلب کر لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا، ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کو خود جا کر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں، تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، پروٹیکٹڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے، ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے