اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام چیلنج

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیپرا  اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے بجلی کے دو سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹو ٹیرف لگایا، دو سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا، شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ  وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے