اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا محرم کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کی457، کیٹیگری بی کی 2610 اور کیٹیگری سی کی 801 مجالس ہوں گی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کیٹیگری اے کے17، کیٹیگری بی کے 74 اور کیٹیگری سی کے3 لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے، کیٹیگری اے کے87، کیٹیگری بی کے 234 اور کیٹیگری سی کے43 غیر لائسنسی جلوس نکلیں گے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران 11 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جلوسوں اور مجالس کی چیکنگ کے لیے سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے گی، جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی ایس او پیز پرمن و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکا سلسلہ جاری رکھا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع انتظامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے