اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کھپت کے مقابلے سپلائی میں کمی، برائلر گوشت مزید 49 روپےفی کلو مہنگا

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے باعث برائلر گوشت کی کھپت زیادہ ہونے سے سپلائی میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں مزید 49 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی برائلر گوشت کی قیمت میں 37 روپے کا اضافہ ہوا تھا،آج پھر 49 روپے اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 421روپے سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے نرخ ناموں کے مطابق 49 روپے فی کلو اضافے کے بعد برائلر گوشت 470 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے بدستور 250 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب پیازکے نرخ میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے ، پیاز کے سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 130 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 180 روپے کلو برقرار ہیں، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 سے 280 روپے کلو تک ہے، درجہ دوم ٹماٹر 202 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں مارکیٹ میں آلو کے سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقررہیں جبکہ مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو، لہسن 400 روپے کلو، ادرک 800روپے کلو، بند گوبھی 80 روپے کلو، پھول گوبھی 140 روپے کلو جبکہ لیموں کے سرکاری نرخ 275 اور مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے