اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وسائل کی غیر مساویانہ تقسیم غربت اور معاشی عدم استحکام کو جنم دیتی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) اخوت فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ وسائل کی غیر مساویانہ تقسیم کی وجہ سے غربت اور معاشی عدم استحکام جنم لیتے ہیں۔

ٹیک کلب میں "آدمیت سے انسانیت تک کا سفر" کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سماجی ، کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے، اپنی ضرورت سے زیادہ دوسروں میں تقسیم کریں، اخوت فاؤنڈیشن پاکستان میں لوگوں کو بلاسود قرضے دینے کا کام بھرپور طریقے سے سرانجام دیتی رہے گی۔

ٹیک کلب کے کنوینر ونائب صدر پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش حالات میں پیش نظر ہم نے پاکستان کے نامور سماجی وفلاحی شخصیت کے حامل ڈاکٹر امجد ثاقب کو لیکچر دینے کیلئے بلایا جوکہ ٹیک کلب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

تقریب میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، انیجینئرز اور دانشور خواتین وحضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نظامت کے فرائض عدنان حسین ملک نے سرانجام دیئے، تقریب کے آخر میں ٹیک سوسائٹی کے صدر میاں نبیل اشرف نے مقررین اور حاضری محفل کا شکریہ ادا کیا اور ٹیک کلب کو ایسے پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے