اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلوے کا 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔

کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کیلئے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے، خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 2 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے