اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محسن نقوی کا بجلی کی اووربلنگ پر عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جس کی قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی، ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹیگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےانکوائری شروع کردی  ہے  جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اووربلنگ کے خلاف ذمہ دار افسروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے