07 Jul 2024
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے چوکی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار جھیڈو گاؤں میں لوٹ مار کر رہے تھے، پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ساتھی ڈاکو کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے، زخمی ڈاکو کی شناخت 21 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی، اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔