اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قوم وطن کی خاطر قربانی دینے والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی: وزیراعظم

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہءِ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے