اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ ریلوے کا یکم ستمبر سے سرسید ایکسپریس دوبارہ چلانے کا فیصلہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

محکمہ ریلوے نے سر سید ایکسپریس ٹرین یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین نجی شعبے کے تحت کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی، ٹرین سروس 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق سر سید ایکسپریس نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت پھر شروع کی جائے گی، ٹرین چلانے کیلئے نجی آپریٹر اور ریلوے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، دونوں میں 2 ارب 86 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار روپے سالانہ کا معاہدہ طے پایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نجی انتظامیہ کو ریلوے کی نئی بوگیاں، انجن، ڈرائیور اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے