اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجروں پر ٹیکس کا ہر صورت اطلاق ہو گا: وفاقی وزیر خزانہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب تسلیم کرتے ہیں مگر کہتے ہیں ہم پر ٹیکس نہ لگائیں، تاجروں پر ٹیکس کا ہر صورت اطلاق ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ واحد ملک ہے جہاں نان فائلرز کی اختراع ہے، مجھے نان فائلرز کی اختراع سمجھ ہی نہیں آتی، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے دن رات کام جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات نے نئی حکومت کی بہت مدد کی، سرمایہ کاروں کے تمام بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں، 45 لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا ہے، ان سے وصولی نہیں کر سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی اگلے 3 سال میں 13 فیصد تک لے جانا ہے، ہم نے پی ایس ڈی پی کو کم کیا ہے، شرح سود بتدریج کم ہونی چاہئے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ مذاق بنا کر رکھ دیا گیا، ایف بی آر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بند کرنے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے