اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیشت پر سیاست کب تک اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی رہے گی؟ ملک احمد خان

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے کہا کہ معیشت پر سیاست کب تک اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی رہے گی؟ اس کو ملکر ختم کرنا ہوگا۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے پیاف کے یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی امیدوار میدان میں اتاریں گے وہ چیمبر میں آپ کی نمائندگی کریں گے، ہمارا اور آپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہم نے مل جل کر چلنا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ جب تک بزنس کمیونٹی کے لیڈرز حکومت کیساتھ مل کر کام نہیں کریں گے ترقی نہیں ہوگی، ایگری بیس انڈسٹری ترقی نہ کرسکی اس کی وجہ کیا ہے؟ مایوسی نہیں تکلیف ضرور ہے میری معیشت 23 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے اس میں آپ ذمہ دار نہیں ہیں۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ آپ کے لیڈرز حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں، میری لیڈر شپ آپ کی کمیونٹی سے ہے آپ کے ان سے تعلقات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا لاہور چیمبر ملک کی بزنس کمیونٹی کی سب سے توانا آواز ہے، آپ کی کاروباری تجاویز کی قدر ہوتی ہے، ہم اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے