اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی: رانا ثناء اللہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کئے جاسکتے ہیں، نوازشریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے