اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کی خلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا، 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے اور صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے