06 Jul 2024
(لاہور نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئین کے دائرے میں شوق سے احتجاج کرے۔
قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کتاب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، آئین کوئی ایسی کتاب نہیں کہ اس کو پکڑ کے قسم کھا لیں، آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ٹوکن احتجاج ہوتے رہتے ہیں، ہم بھی کرتے تھے، اپوزیشن آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کا شوق پورا کر لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین فورم ہے، عزم استحکام ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے ، سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے مسائل پر یکجا ہونا چاہئے۔