اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواہش ہے کوآپریٹو ادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں: مریم نواز

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے کوآپریٹو ادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں۔

عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ امداد باہمی کا مقصد وسائل کو یکساں طور پر عوام میں تقسیم کرنا بھی ہے، پنجاب حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کوآپریٹو ادارے صوبے میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں، امداد باہمی ادارے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ہو سکتے ہیں، وسائل کے مشترکہ استعمال کیلئے امداد باہمی ادارے قرض، زرعی آلات اور مارکیٹنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کے خاتمے کو یقینی بناتی ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ امداد باہمی سوسائٹیز وسائل کے بہترین استعمال سے معاشرے کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد فراہم کر سکتی ہیں، کوآپریٹو اداروں اور اس سے وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے