05 Jul 2024
(ویب ڈیسک) محققین نے کمرشل طور پر استعمال ہونے والی ٹیٹوز اور مستقل میک اپ کی سیاہی میں بیکٹیریا سےمتعلق خبردار کیا ہے جو انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیٹو کی سیاہی بیکٹیریا کی آماجگاہ بن سکتی ہے جو جلد کی پرت جیسے کم آکسیجن والے ماحول میں پنپ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ آلودہ زدہ ٹیٹو کی سیاہی ایروبک یا اینیروبک دونوں قسم کے بیکٹیریا سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔
محققین کا مطالعے کا مقصد مارکیٹ میں ٹیٹو کی سیاہی میں بیکٹیریا کی موجودگی اور اسکے نقصانات کا اندازہ لگانا تھا۔ نتائج بیکٹیریا کی نشاندہی کیلئے ٹیٹوز کی سیاہی کی نگرانی پر بھی زور دیتے ہیں۔