(ویب ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ وزن گھٹانے والی معروف ادویات اوزیمپک یا ویگووی لیتے ہیں ان میں نابینا ہوجانے کی ایک نایاب بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق ڈاکٹروں نے حال ہی میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے جو کہ ایک آنکھ کی خرابی کی قسم ہے جس کی وجہ سے آنکھ میں اچانک بینائی ختم ہو جاتی ہے۔یہ حالت نسبتاً نایاب ہے، عام آبادی کے 100,000 افراد میں سے 10 اس کا تجربہ کر سکتے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے ایک ہفتے میں تین کیسز نوٹ کیے اور ان میں سے ہر ایک مریض مذکورہ بالا ادویات میں سے دونوں یا ایک دوائی لے رہا تھا۔
تحقیق کےسرکردہ محقق نے کہا کہ ان ادویات کا استعمال صنعتی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اگرچہ ان دواؤں نے کئی پہلوؤں سے بہت اہم فوائد فراہم کیے ہیں لیکن مستقبل میں مریض اور معالج کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس دوا کیوجہ سے NAION کے ممکنہ خطرے کو بھی شامل بحث کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے نتائج کو اہم لیکن نامکمل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے کیونکہ مستقبل میں مزید مطالعے کی ضرورت ہے تاکہ مزید وضاحت ہوسکے اور متنوع آبادی کو لے کر تحقیق کی جائے۔