05 Jul 2024
(لاہور نیوز) پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کاروباری بل بورڈز، شاپ بورڈز، سٹیمرز اور دیگر سہولیات کی رجسٹریشن اب آن لائن ہو سکے گی، کاروباری تشہیر کے خواہش مند گھر بیٹھے ایک کلک کے ذریعے پی ایچ اے سے معاہدہ کر سکیں گے، بذریعہ کمپیوٹر طے پانے والے ایسے معاہدے پی ایچ اے ڈیٹابیس میں محفوظ ہو جائیں گے، پی ایچ اے اپنے زیر انڈرپاسز کو بھی کاروباری تشہیر کے لئے لیز پر دے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور اس کی شفافیت کو بڑھانا ہے، یہ فیصلہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پی ایچ اے کے پختہ عزم کی عملی تعبیر ہے۔