05 Jul 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے تنظیم سازی کے لئے ملک گیر دوروں کا معاملہ، شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے ضلعی صدور سے رابطے شروع کر دیئے، صدر ن لیگ کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔
ملک بھر سے صوبائی قیادت کو رواں ماہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ دعوت دی جائے گی، شیڈول فائنل ہونے کے بعد میاں نواز شریف تنظیم سازی کے لئے دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لئے واضح اشارہ دے دیا۔