اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھائی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قاتل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم گلریز کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم گلریز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو قتل کیا، مجرم کو ٹرائل کورٹ نے 2020 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مقتول کی اہلیہ نے مجرم گلریز کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مجرم گلریز نے بھائی محمد وقاص کو چھری مار کر قتل کیا، تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چھری کو فرانزک لیب نہیں بھیجا، مقتول کی بیوی سدرہ کے سسرال والوں نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔

بیوی سدرہ نے اپنے شوہر محمد وقاص کو زخمی حالت میں شاہدرہ ہسپتال شفٹ کیا مگر محمد وقاص جانبر نا ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے