اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان کیخلاف مقدمے میں اعظم خان، پرویز خٹک طلب

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اعظم خان، پرویز خٹک و دیگر کو طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی، نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت پیش ہوئے۔

وکلا صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت پیش ہوئے جبکہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو جیل سے پیش کیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران  3 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی، ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی آر محمد علی تاج کے بیان پر جرح مکمل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی جس کے بعد ریفرنس میں استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہو گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان ، سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کو طلب کر لیا۔

آئندہ سماعت پر بنی گالہ کے پٹواری عباس کو بھی طلب کیا گیا ہے ، ریفرنس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے