اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب کرلی

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا جہاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ان کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کی صدارت بھی کی،مریم نواز ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈی جی ایل ڈی اے فاروق طاہر نے وزیراعلیٰ کو  محکمے کی ورکنگ، جاری پراجیکٹس اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زائد ریونیو اکٹھا کرے گا ،شہریوں کو رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال (سفٹنگ) کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نےایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران  پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹی فیکیشن کی منظوری دی گئی جس کے تحت لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی، اجلاس میں گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ  کیا گیا  جس کے تحت یکساں روڈ اور ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔

دوران اجلاس کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی بھی منظوری دی گئی، کریم بلاک تا موٹر وے چھ رویہ روڈ پر دو انڈر پاسز بنیں گے، اجلاس میں لاہور کی مختلف شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی جبکہ ایل ڈی اے کے لئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔

 اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے گلوبل ویلیج کا بھی دورہ کیا۔

اس  موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے