اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کا ملکی معاملہ ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے۔

"مرنے کیلئے تیار، کبھی غلامی نہیں کروں گا"

انہوں نے کہا کہ کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز،نواز شریف،خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت کو کہوں گا انکی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخوا میں ایف آئی آرز درج کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے