اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے ملکی و غیر ملکی انٹرنیشنل سیزن 25-2024 کا شیڈول پیش

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ملکی و غیر ملکی انٹرنیشنل سیزن 25-2024 کا شیڈول پیش کر دیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گا، یہ ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر، کراچی میں 15 سے 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 سے 20 جنوری اور ملتان میں 24 سے 28 جنوری  تک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

قومی ٹیم کے غیر ملکی دورے

ہوم انٹرنیشنل میچز کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 4 نومبر سے 7 جنوری کے دوران 2 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ ون ڈے میچوں کی تعداد چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھ سکتی ہے۔

دورہ آسٹریلیا

قومی ٹیم 4 نومبرکو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میلبرن، 8 نومبرکو دوسرا ون ڈے ایڈیلیڈاور 10 نومبرکو تیسرا ایک روز میچ پرتھ میں کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا جس کا پہلا میچ برسبین میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں قومی ٹیم 16 نومبر کو سڈنی کے گراؤنڈ میں کینگروز کا مقابلہ کرے گی، اسی طرح 18 نومبرکو تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کیخلاف سیریز

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جہاں 24 نومبرکودونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بولاوایو میں ہوگا۔

26 نومبر کودوسرا اور28 نومبر کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی بولاوایو میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ یکم دسمبر سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز میں بھی بولاوایو میں ہی مدمقابل ہوں گی جہاں سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر،دوسرا ٹی 20 میچ 3 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 5 دسمبرکو ہو گا۔

دورہ جنوبی افریقہ

پی سی بی کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سریز کا آغاز 10 دسمبر سے پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگاجو ڈربن میں کھیلا جائے گا ،دوسرا میچ 13 دسمبر کو سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 مقابلہ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہو گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 17 دسمبر سے پارل سٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا اور تیسرے ون ڈے میچ  میں دونوں ٹیموں کے درمیان 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں جوڑے پڑے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26تا 30 دسمبرسنچورین جبکہ دوسرا پانچ روزہ میچ 3 تا 7 جنوری کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

غیرملکی شائقین آئیں، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں:محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 25-2024 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں 12 ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے، غیرملکی شائقین آئیں، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور خوبصورت پاکستان کا نظارہ بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے