اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کنزیومر کورٹ کا "بلیک بیری کچن" آؤٹ لیٹ بند کرنے کا حکم

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کی کنزیومر کورٹ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر "بلیک بیری کچن" کالج روڈ کو تالا لگا کر سربمہر (سِیل) کرنے کا حکم دے دیا۔

صارف عدالت کے جج محمد علی نے اس دکان  سے ایک کنزیومر کو ناقص  گروسری دیئے جانے پر 8 لاکھ  22 ہزار روپیہ زر تلافی ادا کرنے کی  ڈگری جاری کی تھی۔ ڈی ایچ اے میں مقیم کنزیومر انیلہ ظہیر نے کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ کالج روڈ پر واقع "بلیک بیری کچن"  سے انہوں نے جو سامان لیا وہ ناقص نکلا۔

ناقص سامان دینے  کے دعویٰ کی سماعت کے بعد عدالت نے بلیک بیری کچن کے مالک پر ڈگری جاری کی تھی جس کے خلاف اس آؤٹ لیٹ کا مالک ہائی کورٹ میں چلا گیا لیکن وہاں اس کی اپیل مسترد ہوگئی۔ اس کے بعد کنزیومر انیلہ ظہیر نے اجرا کی درخواست دائر کی جس کی سماعت کرتے ہوئے جمعرات کے روز کنزیومر کورٹ نے اپنی ڈگری پر عملدرآمد نہ کرنے پر دکان  کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ  15روز میں اس حکم پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

صارف عدالت نے کنزیومر انیلہ ظہیر کے دعوے پر مزید سماعت 19جولائی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے