اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ قذافی سٹیڈیم میں جاری اپ گریڈ کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم پاک بنگلادیش سیریز کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں رکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 2001 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر 13 بار ٹیسٹ میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان ناقابلِ شکست ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے