اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیجنڈز کی کارکردگی کے بعد شائقین بابر، رضوان اور شاہین کو بھول گئے

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تو شائقین بابر، رضوان اور شاہین کو بھول گئے۔

انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دو گیندیں قبل 5 وکٹوں پر191 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

اس میچ میں لیجنڈری بیٹسمین یونس خان 41 گیندوں پر 63، مصباح الحق نے 30 بالز پر 46 جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں شاہد آفریدی نے 5 گیندوں پر 11 رنز بناکر میچ جتوایا۔

شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا سائٹس کا رخ کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹرز کو دوبارہ ٹیم میں کھلانے کا مشورہ دیا جبکہ بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین کو سابق کرکٹرز سے سیکھنے بھی کہا۔

فینز نے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارے لیجنڈز کا سٹرائیک ریٹ موجودہ کھلاڑیوں کے مقابلے کئی گُنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں جیت کے بعد لیجنڈز ٹیم کے کپتان یونس خان فتح کو پاکستانی شائقین کے نام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے