اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مشتاق احمد کی ٹیم میں سرجری کی مخالفت ، بابر کی حمایت

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قومی ٹیم میں سرجری کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق بابراعظم کا کرکٹ کی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے، بعض اوقات ہم ان کے بارے میں بہت سخت رویہ اپنا لیتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کسی بھی طرح کے فیصلے کرتے وقت پی سی بی کو وقت لینا چاہیے، ریسرچ کرنا پڑے گی کہ کس کھلاڑی کی کتنی اہمیت ہے، کپتان، منیجر اور کوچ کا تقرر کرتے ہوئے ماضی کی کارکردگی کو ذہن میں ضرور رکھنا چاہیے، جب طریقہ کار سے ہٹ کر جذباتی فیصلے کیے جاتے ہیں تو نتائج اسی طرح کے ہی سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہے،رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولا کو اپنانا چاہیے، یہی پلیئرز مستقبل میں پاکستانی ٹیم کو جتوائیں گے،ہمیں ان کو وقت دینا چاہیے۔ورلڈ کپ کے حوالے سے مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی جس طرح کی ٹیم تھی کھلاڑی ویسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز و پچز کھلاڑیوں کے لئے بہت موزوں تھیں۔

ایک پاکستانی ہونے کے ناطے گرین شرٹس کی اس طرح کی مایوس کن کارکردگی پر مجھے بھی بہت زیادہ افسوس ہوا،ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹس دیکھ کر ہم کہہ سکیں گے کہ ہار کی اصل وجوہات کیا ہیں،کاغذ پر اگر جائزہ لیا جائے تو یہ ٹاپ 4 یا 6 میں آنے والی ٹیم تھی۔

بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ بعض اوقات ہم حقیقت پسندی کے بجائے بہت جذباتی فیصلے کر لیتے ہیں،ہمیں اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ ماضی کے آئی سی سی اور ایشیائی سطح کے ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کیا رہی، کیا گرین شرٹس سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھیں کہ بھارتی ٹیم نے کتنے عرصے بعد ورلڈ کپ جیتا ہے، وہ بھی سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچ کر ہارجاتے تھے،اگر ایک کھلاڑی ٹیم کیلئے رنز بنائے جبکہ  نیچے کی پوزیشن پر دیگر پلیئرزسکور نہیں بناتے تو اس میں اکیلے بابر کا کیا قصور ہے، ان کا کرکٹ کی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے، بعض اوقات ہم بابر کے بارے میں بہت سخت رویہ اپنا لیتے ہیں،وہ اپنی بیٹنگ میں جارحانہ پن لے آئے ہیں جس کا اظہار بھی کیا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ شاداب خان کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا چاہیے، ورلڈ کپ میں اسامہ میر کو کھلانا مناسب رہتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے