اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریشر برداشت نہ کرنیوالا کھلاڑی ٹیم میں نہیں رہے گا: محسن نقوی کا دوٹوک پیغام

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پریشر برداشت نہیں کر سکتا وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پریشر برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے ہیں، اب جو کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط اور اعصاب شکن مقابلوں کا دباؤ برداشت کر سکتے ہیں  وہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ پائیں گے۔

کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام لگنے سے متعلق  سوال پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایسا رتی برابر بھی کچھ نہیں ملا،  ہماری ٹیم صرف پریشر میں آکر جیتے ہوئے میچز ہاری ، اب فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ اور ذہنی دباؤ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

محسن نقوی  نے کہا کہ ٹیم میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود کے پاکستان آنے کے بعد مشاورت سے ہوں گی، ہمارا سب سے بڑا ہدف قومی کرکٹ ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، نہ ہم خود دباؤ میں آئیں گے اور نہ ہی اب دباؤ اور پریشر میں آنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے