اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے درجہ حرارت میں کمی، موسم خوشگوار

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

آج صبح  لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ،  چوبرجی و اطراف  سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے  لاہور میں آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ  33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ہوا کی رفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ  کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا  ہے۔

ادھر ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی  اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، مو سمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے