05 Jul 2024
(ویب ڈیسک)چلڈرن ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
ریسسلنگ کی 70 کلو گرام کیٹیگری میں حسن علی بھولا نے گولڈ میڈل جیتنے کے لئے فائنل میں کرغیزستان کے ریسلر کو شکست دی۔ بھولا آذربائیجان، تاجکستان اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔
گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر حسن علی بھولا کا تعلق لاہور سے ہے۔
روس کے شہر یاکوتسک میں جاری گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے واحد ریسلر حسن علی بھولا شریک ہیں ۔
پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ستار نے اس شاندار کامیابی پر حسن علی بھولا کو مبارکباد دی ہے۔
لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہراکرم نے بھی حسن علی بھولا کو مبارکباد دی۔ شفقت علی بلا، رانا عرفان ، چودھری اصغر و دیگر شخصیات نے بھی لاہور کے نوجوان ہیرو کو مبارکباد دی ہے۔