05 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونیوالی ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹس اسجد اقبال اور اویس منیر نے حریف ٹیم بھارت کو تین صفر کے فریم سے شکست دی۔
پاکستان سنوکر ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔