اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 303.51 قیمت فروخت : 304.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 360.76 قیمت فروخت : 361.41
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.60 قیمت فروخت : 912.23
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3213 دس گرام : 2758
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کی پریس کانفرنس کے بعد احمد شہزاد وکٹ کیپر پر برس پڑے

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے کہ کچھ کھلاڑی غیر ضروری پریس کانفرنس کرکے اور مذہب کا کارڈ استعمال کرکے ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑی اپنی فٹنس کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں اور جب وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ میدان میں اداکاری کر رہے تھے تو مذہب کہاں جاتا ہے؟ کیا مذہب آپ کو دوسروں کو دھوکہ دینا اور میدان میں جھوٹ بولنا سکھاتا ہے؟

احمد شہزاد نے لکھا کہ جب وہ اپنی آپ کو میدان میں پرفارم کرنے کیلئے پیسے دیے جاتے ہیں اور آپ اس کے بجائے ٹیم میں گروپ بندی میں شامل ہوتے ہیں۔مذہب ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کو پوری عزم کے ساتھ ادا کریں اور اپنی تکلیف کے بارے میں جھوٹ نہ بولیں؟

احمد شہزاد کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ  ان کھلاڑیوں کے کچھ ترجمان چاہتے ہیں کہ انہیں ایک اور موقع دیا جائے لیکن کیوں؟ یہ پاکستان کی ٹیم ہے  یہ ان کے گھر کی ٹیم نہیں ہے جہاں وہ کھیل سکیں۔ اگر وہ ایک اور موقع چاہتے ہیں تو وہ اپنی ٹیم بنا سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں لیکن اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے