اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، خواجہ سلمان رفیق

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے محرم الحرام میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کے زیرصدارت محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس میں شرکت کی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے ایس او پیز اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں، قانون کے برخلاف لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی، خواتین کی مجالس کو خصوصی سکیورٹی کور دیا جائے گا، اتحاد بین المسلمین اور امن کمیٹیاں صوبہ بھر میں متحرک کردار ادا کریں۔

کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کے ممبران نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان سمیت پنجاب بھر سے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے