اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یونس خان کی لیجنڈز چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس،جیت شائقین کے نام کردی

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد لیجنڈز ٹیم کے کپتان یونس خان نے ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد جیت شائقین کرکٹ کے نام کردی۔

گزشتہ روز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز انداز میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کی، میچ کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان یونس خان نے جیت کو شائقین کے نام کیا تھا۔

اس میچ میں لیجنڈری بیٹسمین یونس خان 41 گیندوں پر 63، مصباح الحق نے 30 بالز پر 46 جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں شاہد آفریدی نے 5 گیندوں پر 11 رنز بناکر میچ جتوایا تھا۔

اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں فتح کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جس پر خوش ہیں، ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قوم اداس ہے، اس لیے ہم چاہتے تھے کہ کامیابی سمیٹ کر جیت شائقین و فینز کے نام کریں۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز سے ہوگا بعدازاں قومی ٹیم 6 جولائی کو بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے