04 Jul 2024
(لاہور نیوز) شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لئے درد سر بن گئیں۔
باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی ماند پڑ گئی، ٹوٹی سڑکیں اور ناقص سیوریج سسٹم عوام کیلئے دردِ سر بن کر رہ گئے، گڑھی شاہو کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
گڑھی شاہو سے مغلپورہ جانے والی روڈ بھی شدید خستہ حالی کا شکار ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھڈے عوام کے لئے شدید پریشانی کا باعث ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک بنے برسوں گزر گئے لیکن اب اس سڑک کی حالت درست ہونے کے بجائے دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے، متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سڑک کی حالت جلد درست کروائی جائے۔