اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنت مرزا کی نئی تصاویر کی دھوم ،مداحوں کے دلچسپ تبصرے

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی نئی تصاویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نئی تصاویر جاری کیں جن میں معروف ٹک ٹاکر خوبصورت سیاہ لباس پہنے ہاتھ میں سرخ گلاب تھامے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا کی خوبصورتی اور معصومیت نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا، مداحوں نے جنت مرزا کی ان تصاویر پر محبت بھرے تبصرے کیے ہیں۔

کسی نے کہا کہ جنت مرزا ہر دن کے ساتھ اور بھی خوبصورت ہو رہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ ان کی تصاویر دن کو روشن کر دیتی ہیں، ایک مداح نے لکھا، "جنت مرزا، آپ واقعی جنت کی پری لگتی ہیں۔"

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ " جنت مرزا سمجھتی ہیں کہ وہ ٹائی ٹینک فلم کی اداکارہ ’روز‘ ہیں" جس پر معروف ٹک ٹاکر بھی جواب دیئے بغیرنہ رہ سکیں۔

جنت مرزا نے مذکورہ مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ"پرسکون رہیں!میں ایسا کچھ نہیں سوچتی"۔

واضح رہے کہ جنت مرزا پہلے ہی اپنی منفرد ویڈیوز اور خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، اب ان کی یہ تصاویر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، مداح ان کی ہر پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور ان کی ہر نئی پوسٹ پر بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے