اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیئے، محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھا، وزیراعلیٰ نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اس تناظر میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ نا اہلی، لاپرواہی اور احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں، میرٹ کے برخلاف کچھ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے