اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے یہ اعزاز حال ہی میں اپنے نام کیا ہے۔ اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 9 ملین فالورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستان کے پہلے مرد ادکار بن گئے ہیں۔

9 ملین فالورز کا اعزاز حاصل کرنے پر اداکار عمران عباس کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے جس پر اداکار اپنے مداحوں کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

اداکار کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر انسٹاگرام پر سٹوری بھی لگائی گئی جس میں انہوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو مبارکباد دی۔ 

واضح رہے کہ  معروف اداکار بالی ووڈ  کی فلم میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں اور حال ہی میں ان کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

بھارتی فلم کے علاوہ بھی معروف اداکار پاکستان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے