04 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے چور گینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ ڈولفن ٹیم نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، جس نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اسے دھر لیا ۔ اتفاقاً پکڑا جانے والا ذیشان 83 مقدمات میں ملوث نکلا۔ ڈولفن فورس نے اسے مزید کارروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا ۔
چوہنگ کے مین بازار میں شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو بھی ڈولفن ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ملزم اسد سے چھینا گیا موبائل فون برآمد ہو گیا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔