اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے لیگی صدر میاں نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج انوار حسین نے عام انتخابات میں حلقہ این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف حریف امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت ٹریبونل نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں نوٹس ہو چکے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ  نہیں اس میں نوٹس نہیں ہوئے۔

بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف کی حلقہ این سے 130 سے کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ این اے 130 سے سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں  نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا  گیاکہ نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے دھاندلی کے ذریعے کامیاب قرار پائے، لیگی امیدوار فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے مگر فارم 47 کے ذریعے انہیں جتوا دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل لاہور کے حلقہ این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کو کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے