اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہو گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع فیصلوں میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹس اہم ہوں گی۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت ہے۔

ذرائع کے مطابق معمول کے ٹورنامنٹس کے علاوہ فرسٹ کلاس ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 3 ایلیٹ ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، پچھلےسیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹرز پانچ ٹیمیں منتخب کریں گے، ان چیمپئنز ٹورنامنٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کی شرکت لازم ہو گی اورپاکستان ٹیم میں آنے کیلئے فارم اور فٹنس کے ساتھ ان ایونٹس کی کارکردگی پہلی سیڑھی ہوگی۔

اس دوران کسی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا، ٹیموں کو بڑے بزنس ہاؤس یا ملٹی نیشنل کمپنیاں سپانسر کریں گی ،سلیکٹر ہرفارمیٹ کے 5،5 ٹاپ پرفامرز کو ٹیموں کیلئے منتخب کریں گے تاکہ تمام ٹیمیں ہم پلہ ہوں۔

باقی 10،10 کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم انتظامیہ، کپتان، کوچز اور ٹیم خریدنے والی انتظامیہ کی مشاورت سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے