اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جناح ہسپتال میں سرجیکل آلات کو سٹریلائز کرنیوالی مشینیں جواب دے گئیں

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے ہسپتال مسائل کا گڑھ بن گئے، جناح ہسپتال میں سرجیکل آلات کو جراثیم سے پاک کرنیوالی مشینیں بھی جواب دےگئیں۔

جناح ہسپتال لاہور میں انتظامی مسائل دن بدن  بڑھنے لگے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات  کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

اب جناح ہسپتال میں سرجیکل آلات کو جراثیم سے پاک کرنیوالی مشینیں بھی خراب ہوگئیں، آپریشنز کےآلات  سٹریلائزڈ کئے بغیر استعمال ہونے سے جراثیم مریضوں میں منتقل ہونے کا  خدشہ  پیدا ہو گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے  معاملے کے حوالے سے کہا  کہ جناح ہسپتال میں سٹریلائزڈ مشینوں کی خرابی پر فوری میٹنگ بلا لی ہے، مشینوں کی   مرمت اور فنڈز سے متعلق فیصلہ کریں گے،جلد ہی فنڈز جاری کرکے مشینوں کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے سے جراثیم زدہ بیڈ شیٹس واش رومز کے اندر دھوئی جارہی تھیں، اب جناح ہسپتال میں سٹریلائز کئے بغیر آپریشنز کے آلات استعمال کئے جارہے ہیں اور مریضوں کا اللہ ہی وارث ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے