04 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا، ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب 2 کو شکست دی۔
ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے جنہوں نے سعودی عرب 2 کیخلاف پہلے میچ میں 3 ۔ 0 سے کامیابی حاصل کی۔
بعد ازاں گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میانمار کو بھی 3 ۔ 0سے ہرایا اور ایونٹ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔