04 Jul 2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں ، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نساؤ سٹیڈیم ہاؤس فل تھا۔
نک ہوکلے نے کہا کہ وہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کے لیے تیار ہیں ، پہلے ان دونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے ، وہ میزبانی میں معاونت کریں گے۔جس کی خوشی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی آسٹریلیا کا سیزن مصروف ہے ، مستقبل میں اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔