04 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ضلع کچہری کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے ٹوبہ قلندر شاہ کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل میں تصاڈم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔