اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر واصف محمد کی دوسری اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

واصف محمد اور اُن کی دوسری اہلیہ و اداکارہ منتشا کیانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔اس جوڑے نے اپنی ننھی پری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ آسمان سے ایک ستارہ ہماری گود میں آگِرا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘عنایہ واصف’ رکھا ہے۔اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واصف محمد کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔سونیا حسین سے طلاق کے بعد، واصف محمد نے گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ سونیا حسین نے اب تک شادی نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے