03 Jul 2024
(لاہور نیوز) جعلی جوس کے پلانٹس اور ناقص انتظامات پر معروف برانڈز کی شامت آ گئی۔
سٹی ایریا اور حاجی پارک میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جعلی جوس اور زائد المیعاد کوکنگ آئل تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ جوس پلانٹ سے ناقص جوس اور پیکنگ مواد برآمد ہونے پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے، 550 لٹر تیار جعلی جوس اور 150 لٹر زائد المیعاد آئل تلف کیا گیا، مقدمہ درج کر کے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناقص جوس ممنوعہ فلیورز اور سویٹنر کی ملاوٹ سے فروخت کے لئے تیار کیا جا رہا تھا، ممنوعہ اجزاء استعمال کرنے پر معروف فوڈ چینز کو بھی بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔